لاہور/ اسلام آباد /کراچی ( این این آئی) بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کا 148واں یوم پیدائشکل 25دسمبر (بدھ)کو انتہائی عقیدت و احترام اور ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا ۔دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعائوں سے ہوگا جس میں قائد اعظم محمد علی جناح کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔وفاقی دارالحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں کی سلامی سے ہوگا ۔مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوگی جس میں اعلیٰ حکومتی ،عسکری اور سیاسی شخصیات شرکت کریں گی جومزار قائد پر حاضری دے کر پھول چڑھائیں گی اور فاتحہ خوانی کریں گی ۔ یوم قائد اعظم کی مناسبت سے لاہور سمیت ملک بھر میں سیمینار ، کانفرنسز اور مذاکروں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں بانی پاکستان کو ان کی گرانقدر خدمات اور برصغیرکے مسلمانوں کیلئے آزاد اور خود مختار وطن پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کیلئے جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ملک کے مختلف مقامات پر کیک کاٹنے کی تقریبات بھی منعقد ہوں گی ۔ریڈیو پاکستان کی جانب سے بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے اور قوم کے لیے ان کی انتھک جدوجہد کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی پروگرام پیش کئے جارہے ہیں جس کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا ۔سرکاری و نجی ٹی وی چینلز بھی بانی پاکستان کی شخصیت کے حوالے سے خصوصی پروگرام پیش کریں گے جبکہ اخبارات و رسائل خصوصی مضامین شائع کریں گے ۔تمام بڑے و چھوٹے شہروں میں سیاسی و مذہبی جماعتوں،سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں، پاکستان مسلم لیگ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ، نظریہ پاکستان فانڈیشن ، مرکزیہ مجلس اقبال پاکستان اور بعض دیگر تنظیموں کے اشتراک سے خصوصی تقریبات ، سیمینارز ، کانفرنسز ، مذاکروں، مباحثوں کے پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے یوم قائد اعظم پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔
مقبول خبریں
راولپنڈی،عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اہلیہ اور وکلا کی ملاقات
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ان...
قومی یکجہتی اور ترقی کے لیے تمام شہریوں کے حقوق کی پاسداری ناگزیر ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زر داری نے کہاہے کہ قومی یکجہتی اور ترقی کے لیے تمام شہریوں کے حقوق...
عمران خان اور پارٹی کارکنوں کی رہائی سمیت 3 مطالبات رکھے ہیں، اسد قیصر
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات...
اعظم نذیر تارڑ سے ترک سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقا پر گفتگو
اسلام آباد(این این آئی)وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نزیر تارڑ نے پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو سے ملاقات کی...
پاکستان کی سیکیورٹی کے فیصلے قوم کرے گی، کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں،...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے فوجی عدالتوں سے شہریوں کو ملنے والی سزاؤں پر بین الاقوامی ردعمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا...