لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دعا ہے سال نو پاکستان کے عوام کیلئے خوشحالی کی نوید ہو۔سال نو پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نئے سال کے آغاز پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، عوام کی خوشیوں، صحت اور جان ومال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت دعا گو ہوں، سال نو میں انفرادی اور اجتماعی طور پر نئی شروعات اور روشن مستقبل کے آغاز کا عزم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت، حفاظت اور ترقی کے مشن کو آگے بڑھائیں گے، نواز شریف کینسر ہسپتال، سرگودھا کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ، آٹزم سکول اور آئی ٹی سٹی کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، دعا ہے سال نو وطن عزیز سے غربت و افلاس، دہشتگردی و انتہا پسندی اور جرائم کے خاتمے کا سال ہو۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ الحمدللہ 2024 میں تعلیم، زراعت، انرجی اور ہیلتھ سمیت ہر شعبے میں تاریخی اور ریکارڈ پراجیکٹ لائے، اب مزید آگے بڑھیں گے، ہم ایک مستحکم، روشن اور خوشحال مستقبل کا عزم کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ 2024 میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شہادت کا رتبہ پانے والے ہر جوان اور افسر کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، سال نو کے آغاز میں عہد کرتے ہیں دن رات کام کریں اور عوام کی خدمت کا وعدہ نبھائیں گے، دعا ہے 2025 کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سال ہو۔
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...
بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی لیگ میں اپنے میچز کی سنچری مکمل...
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی۔پی ایس ایل 10 کے 29 ویں...
ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، سیمی فائنل میں پاکستان، بھارت مدِ مقابل
تہران (این این آئی)ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت مدِمقابل ہوں گے۔تہران میں جاری ویسٹ ایشیاء کپ کے...
پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار
نئی دہلی (این این آئی)پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے رواں سال...
صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی لاہور میں شاہ محمود سے ملاقات
لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں زیر علاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔چوہدری پرویز الہٰی نے اس...