اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ے کہ شہبازگل پر تشددقابل مذمت ہے ،اڈیالہ جیل میں کوئی شکایت نہیں ،شہباز گل پر تشدد بارے عمران خان نے اڈیالہ جیل نہیں جیل کہا تھا، عمران خان ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں، وہ کبھی کوئی ایسی بات نہیں کریں گے جو قانون کے خلاف ہو،طاقتور کے لیے الگ اور کمزور کے لیے الگ قانون نہیں ہونا چاہیے۔شہباز گل سے ملاقات کرنے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل سے ملاقات ہوئی ہے، وہ ٹھیک ہیں انہیں آگاہ کیا کہ پارٹی لیڈر اور ورکر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں ان کو کوئی شکایت نہیں ہے تاہم انہوں نے بہت تفصیل سے بتایا کہ ان کو کس طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔اسد عمر نے کہا کہ شہباز گل پر جس طرح تشدد کیا گیا وہ انتہائی افسوسناک ہے، اس سب کا مقصد واضح نظر آرہا ہے، ان کی کوشش یہی ہے کہ کسی طرح ان کا جسمانی ریمانڈ دوبارہ حاصل کرکے انہیں واپس اسلام آباد لے جایا جائے اور ان پر مزید تشدد کرکے ان سے عمران خان کوئی جھوٹا بیان نکلوایا جائے۔انہوں نے کہا کہ جس بیان کے پر یہ سارا مقدمہ بنایا گیا ہے وہ تو ٹیلی ویژن پر لائیو ٹیلی کاسٹ ہوا ہے اس کا حرف بہ حرف موجود ہے، دوسرا بہانہ یہ لوگ فون کا بناتے ہیں جبکہ یہ لوگ فون بھی لے گئے تھے، یہ حقیقت ہے کہ فون پولیس نے اسی روز لے لیے تھے۔عمران خان کے بیان پروضاحت دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے اڈیالہ جیل نہیں جیل کہا تھا، شہباز گل نے جب پہلی بار عدالت میں کھڑے ہوکر جج کے سامنے قمیض اٹھا کر تشدد کے نشانات دکھائے تھے اس وقت تو وہ اڈیالہ آئے ہی نہیں تھے، اس میں کوئی ابہام کی بات نہیں کہ ان پر اسلام آباد میں تشدد کیا گیا
مقبول خبریں
بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور مودی اپنی عوام اور عالمی سطح پر...
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور...
وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کی کردش ورکرز پارٹی تحلیل ہونے کے اعلان کا...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیے کی کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی تحلیل کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیرِاعظم...
وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ بجٹ میں پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کے لیے...
اسلام آباد (این این آئی)آئندہ بجٹ میں صنعتوں کیلئے بڑے ریلیف کی تیاریاں ، وزیراعظم شہباز شریف نے پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کیلیے...
بھارت اب کسی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گا ‘...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت اب کسی بھی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ...
عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت تاحال زمین پر نظر نہیں آتی...
اسلام آباد (این این آئی)میلان،نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت...