انقرہ /یروآن(این این آئی )نگورنو کاراباخ میں 28 سال بعد اللہ کی کبریائی کی صدائیں بلند ہو گئیں، 28 برس بعد نمازِ جمعہ ادا کی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک مسجد کے اندر چند نوجوان فوجی وردی میں ملبوس ہیں اور مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کررہے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ نگورنو کاراباخ کی مسجد میں28سال بعد جمع المبارک کی نماز ادا کی گئی ہے جس کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو بے انتہا خوشی ہے۔دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی اور روس نے نگورنو کاراباخ میں جنگ بندی کی نگرانی کی کوششوں کو مربوط کرنے کیلئے ایک مشترکہ مرکز کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...