گلگت (این این آئی)چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے دورہ سینٹرل پولیس آفس گلگت کا دورہ کیا گلگت بلتستان پولیس کے سربراہ ڈاکٹر مجیب الرحمن نے جنرل الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کو انتخابات 2020 کے حوالے سے سیکیورٹی پلان پر مکمل بریفننگ دی گئی۔بتایاگیاکہ روابط قائم رکھنے کیلئے ضلعی سطح پر کنٹرول رومز اور سینٹرل پولیس آفس میں الیکشن آپریشن روم بھی بنایا گیا ہے۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ آئی جی پی ڈاکٹر مجیب الرحمن نے الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کو سیکیورٹی پلان کے پر مشتمل مرتب شدہ کتابچہ بھی پیش کیا۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان پولیس کی جانب سے منظم اور مربوط سیکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت نے کہاکہ انتخابات 2020 کو ایک مثالی انتخابات کراکر تاریخ رقم کردینگے