ری پبلکن اختیارات کی منتقلی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں،جوبائیڈن

0
214

واشنگٹن(این این آئی)نومنتخب امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا ہے کہ ٹرمپ اور ری پبلکن اختیارات کی منتقلی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ اختیارات کی منتقلی میں مزید تاخیر ہوئی تو کورونا کے باعث اموات زیادہ ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جتنی جلداختیارات ملیں گے اتنی جلد کورونا ویکسین پر کام شروع ہوگا۔یادر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں شکست کے باوجود دعوی کیا ہے کہ وہ امریکی صدارتی انتخابات جیت گئے ہیں۔ انہوں نے یہ دعوی اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں کیا۔دوسری جانب امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے خدشہ ظاہر کیا کہ وائٹ ہاوس میں جاری انتشار کے باعث واشنگٹن کے دنیا کی بڑی طاقتوں روس اور چین سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار اوباما نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے موجودہ صدر کو مفید مشورہ و تجویز بھی دی جبکہ وائٹ ہاوس سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار بھی کیا۔