لاہور(این این آئی) کانز فلمی میلے میں جیوری ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی فلم ‘جوائے لینڈ’ 24 نومبر کو پاکستانی سینماؤں کی زینت بنے گی۔وفاقی و صوبائی سنسر بورڈ نے ”جوائے لینڈ” کوریلیز کیلئے سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے جبکہ فلم کو ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ریلیز کیا جائے گا۔’جوائے لینڈ’ کا پریمئیر رواں برس فرانس میں منعقدہ کانز فلمی میلے میں ہوا جہاں اسے شاندار پذیرائی ملی اور فلم نے کانز میلے میں دو اعزازات ”جیوری ایوارڈ” اور”کویر پام” حاصل کئے۔فلم نے آسٹریلیا کے انڈین فلم فیسٹیول میں بھی بہترین فلم کا اعزاز بھی اپنا نام کیا ہے۔صائم صادق کے زیر ہدایت بنی فلم ایک فکشن کہانی پر مبنی ہے جس میں ٹرانسجینڈرز کی زندگی کے واقعات کو اجاگر کیا گیا ہے۔جوائے لینڈ کی کاسٹ میں علی جونیجو،راستی فاروق، علینہ خان اور ثروت گیلانی شامل ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈسٹری بیوشن کلب شیخ عابد رشید نے بتایا کہ ‘جوائے لینڈ’ کو ملک بھر کے سینماؤں میں نمائش کیلئے وفاق، پنجاب اور سندھ کے سنسر بورڈز نے سرٹیفیکیٹس جاری کردیے ہوئے ہیں اوراب فلم کو ریلیز کرنے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔’جوائے لینڈ’ کے پروڈیوسر سرمد سلطان کھوسٹ نے بتایا کہ ”جوائے لینڈ” ایک دلچسپ کہانی پر مبنی فلم ہے جس نے اپنے حساس موضوع کے باعث دنیا بھر میں توجہ حاصل کی ہے۔
مقبول خبریں
وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی کا دورہ ،...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی...
تمباکو کی برآمدات میں اضافہ زرعی معیشت کی مضبوطی کی علامت ہے ، رانا...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ سے تفصیلی ملاقات کی جس...
پاکستان کے اچھے دن چل رہے، بھارت کو تاریخی شکست دی’ شرجیل میمن
کراچی(این این آئی) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کے اچھے دن چل رہے ہیں، پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست...
پاکستان ایک بار پھر آگے بڑھنا شروع ہوگیا، دنیا کی نظریں مسئلہ کشمیر پر...
لندن (این این آئی)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری دنیا کی نظریں مسئلہ کشمیر پر...
سلامتی کونسل کے منتخب اراکین کے ساتھ بہت مفید اور اہم تبادلہ خیال کیا،...
نیویارک (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور پاکستانی سفارتی مشن کے قائد بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی...