لندن (این این آئی)برطانوی وزیرخارجہ جیمزکلیورلی نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی مدد جاری رکھے گا اورروس کو ڈرون مہیاکرنے والے ایرانی افراد اورکمپنیوں پرپابندیاں عایدکرے گا۔انھوں نے یہ بات ایک خصوصی انٹرویو میں کہی ۔انھوں نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ روس نے ایرانی ڈرونز کے ذریعے یوکرین میں شہریوں کونشانہ بنایا ہے۔روس کوڈرونزمہیاکرنے والے افراد اور کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عاید کی جائیں گی۔گذشتہ ماہ یوکرین کی جنگ میں ایران کے ملوث ہونے کے بارے میں اطلاعات سامنے آئی تھیں جن میں دعوی کیا گیا تھاکہ ایران نے روس کو ڈرون بھیجے تھے اورانھیں اس نے پڑوسی ملک کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیاتھا۔ابتدائی طورپران دعووں کو مسترد کرنے کے بعد،ایران نے بالآخراعتراف کیا کہ اس نے فروری میں جنگ شروع ہونے سے پہلے روس کو ڈرون بھیجے تھے۔ایران نے حال ہی میں روس کومزیدڈرونزکے علاوہ زمین سے زمین پرمارکرنے والے میزائل مہیاکرنے کا بھی وعدہ کیا تھا،اس اقدام نے امریکااور دیگرمغربی طاقتوں کو مشتعل کردیا ہے۔وہ اس جنگ میں یوکرین کی حمایت کررہے ہیں۔یوکرین نے ایرانی ڈرونز کا توڑکرنے کے لیے امریکاسے اپیل کی ہے کہ وہ اسے طاقتورڈرون اور میزائل کیا کرے،تاکہ روس کے ایرانی ساختہ ڈرونز کے ذخیرے کے خطرے کا مقابلہ کیا جاسکے۔برطانوی وزیرخارجہ نے انٹرویو میں کہا کہ اس تنازع کے دوران میں ہم نے جونکتہ اٹھایا ہے،وہ یہ ہے کہ روس کو مغرب سے کوئی خطرہ نہیں،روس کو نیٹوسے کوئی خطرہ نہیں۔یہ جنگ یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کی وجہ سے ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...