شیخ رشید کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کیخلاف درخواست دائر

0
157

لاہور( این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وبزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے پنجاب میں نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نگران وزیر اعلی کی تقرری بدنیتی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔محسن نقوی کے نام پر اعتراضات کے باوجود ان کا تقرر کیا گیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کے لئے تقرری کی گئی۔استدعا ہے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے ۔شیخ رشید کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے درخواست دائر کی ہے جس میں حکومت، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی اور سابق قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو فریق بنایا گیا ہے۔