تاریخ میں کبھی اتنی متعصبانہ نگران حکومت نہیں آئی’ عمران خان کی شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت

0
159

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ تاریخ میں کبھی اتنی متعصبانہ نگران حکومت نہیں آئی ۔بتایا جائے کیا ملک عوام کے ایک اور احتجاج کا متحمل ہوسکتا ہے جس کی طرف اس وقت ہمیں دھکیلا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے ملک کو پہلے ہی معاشی دیوالیہ کیا ہوا ہے۔