خوراک میں کھجور، شہد ،جوسز سلاد کا زیادہ استعمال کرتی ہوں ‘ فضا علی

0
295

لاہور( این این آئی)اداکارہ و میزبان فضا علی نے کہا ہے کہ اپنی خوراک میں کھجور، شہد ،تازہ جوسز اور سلاد کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرتی ہوں ، اچھے برے حالات زندگی کا حصہ ہیں لیکن میں ہمیشہ خوش رہنے کی کوشش کرتی ہوں۔ ایک انٹر ویو میں فضا علی نے کہا کہ میں اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دیتی ہوں ، کھانے میں بہت اعتدال پسند ہوں ، میری کوشش ہوتی ہے کہ معیاری خوراک کا استعمال کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ میں صبح اور دوپہر کو شہد ،کھجور ،جوسز اور سلاد کا استعمال کرتی ہوں ،رات کو کھانا کھاتی ہوں تو اس میں بھی اعتدال سے کام لیتی ہوں اوریہی میری فٹنس کا بنیادی راز ہے ۔