لاہور( این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کی خوشی میں مسلم لیگ (ن) لاہور کے آفس نصیرآباد میں جشن منایا گیا ۔اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) لاہور سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ میاں نوازشریف نے کہاتھاکہ میں اپنا فیصلہ اللہ تعالی پر چھوڑتا ہوں ،دوسروں پر جھوٹے مقدمات بنانے والا آج خود اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے ،فتنہ خان نے معیشت سمیت ہر شعبہ کو نقصان پہنچایا ،فتنہ خان آج اپنے انجام کو پہنچا ۔انہوںنے کہا کہ عدالتی فیصلے سے جھوٹے سادھو کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے،عدالتی فیصلہ حق اور سچ کا فیصلہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور رہنمائوں کو جھوٹے کیسز میں سزائیں دی گئیں ،جو چور تھا وہ پکڑا گیا ۔ اس موقع پر چودھری شہبازاحمد،رمضان صدیق بھٹی،ملک وحید ،سید توصیف شاہ،عامر خان ،سواتی خان ،میاں طارق ،نگہت شیخ ،رائوصداقت سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...