اسلام آباد (این این آئی)نگران حکومت نے رواں مالی سال کے دوران گردشی قرضوں میں 182 ارب روپے کی کمی کا پلان منظور کر لیا۔ذرائع کے مطابق جون 2023 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2310 ارب روپے تک پہنچ گیا جسے رواں مالی کے اختتام پر پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2128 ارب تک لایا جائیگا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کو پاور پروڈیوسرز کے 1430 ارب روپے سے زائد ادا کرنے ہیں جبکہ پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے بقایاجات 760 ارب سے زائد تک پہنچ چکے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جینکوز کی جانب سے فیول سپلائرز کے 110 ارب روپے کے بقایاجات ہیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ پاور سیکٹرکے گردشی قرض میں کمی کا پلان شیئر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں کمی کا پلان وزارت خزانہ اور وزارت توانائی نے تیار کیا ہے، پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کم نہ کرنے پر آئی ایم ایف نے اظہارتشویش کیا تھا۔
مقبول خبریں
ٹرمپ کا دورہ دونوں ممالک کی مضبوط اقتصادی شراکت داری کوظاہر کرتا ہے ،...
ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا دورہ سعودیہ دونوں ممالک کی اقتصادی...
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...