لاہور ( این این آئی)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی نے لاہور میں جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی کا ہنگامی دورہ کیا اور وہاں موجود علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے دورے کے دوران تقریباً آدھے گھنٹے تک ایمرجنسی کا معائنہ کیا، محسن رضا نقوی نے وارڈز اور ایکسرے روم کا بھی معائنہ کیا، ایمرجنسی کی سی ٹی سکین مشین خراب ہونے پر وزیر اعلیٰ نے برہمی کا اظہار کیا۔محسن رضا نقوی نے مریضوں اور تیمارداروں سے ملاقات کر کے علاج معالجے کی سہولتوں اور مفت ادویات کے بارے دریافت کیا، بعض مریضوں اور تیمارداروں نے ڈاکٹرز کی جانب سے چیک اپ میں تاخیر کے بارے میں شکایات کیں، نگران وزیر اعلی نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کی شکایات کے فی الفور ازالے اور بروقت چیک اپ کا حکم دیا۔نگران وزیر اعلی محسن رضا نقوی نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور صفائی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز سے مصافحہ کیا اور دکھی انسانیت کی خدمت پر شاباش دی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...