لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی ترقی ہوگی، نوازشریف مہنگائی سے نجات، پاکستان کی معاشی بحالی کا حل ساتھ لارہا ہے، پوری قوم کو نوازشریف ہی متحد کرسکتا ہے،عوام جان چکے ہیں کہ نوازشریف وزیراعظم ہوگا تو ملک چلے گا، نوازشریف کے دِل میں نفرت نہیں، عوام کی محبت ہے، عوام سیاسی استحکام کے لئے ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 134 کی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں، کونسلروں اور کارکنوں سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مریم نواز شریف نے یونین کونسلوں کے نمائندوں، کارکنوں اور پارٹی رہنمائوں سے 21 اکتوبر کی تیاریوں پر مشاورت کی ۔ سابق رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال اور سابق ارکان صوبائی اسمبلی ملک اسد کھوکھر، اختر بادشاہ اور میاں عمران جاوید بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔اس موقع پر میں قائد محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کی خدمت میں صرف نوازشریف اہل قرار پائے ہیں، مہنگائی سے نجات دلانے میں نوازشریف کے سوا سب نااہل ثابت ہوئے، نوازشریف آرہا ہے، مہنگائی سے نجات، پاکستان کی معاشی بحالی کا حل ساتھ لارہا ہے، مہنگائی کو ایک ہی شخص نے ختم کیا، وہ ہے نوازشریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف وزیراعظم تھا تو عوام کو آٹا، گھی، چینی سب سستا ملتا تھا، نوازشریف گیا تو سستا آٹا، گھی، چینی سب عوام کی پہنچ سے نکل گیا، عوام جان چکے ہیں، نوازشریف وزیراعظم ہوگا تو ملک چلے گا، ان کا گھر چلے گا، پاکستان کو امیر بنانا، عوام کی مہنگائی سے جان چھڑانانوازشریف کا ایجنڈا ہے۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ سیاسی استحکام کے لئے عوام نوازشریف کا ساتھ دیں، سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی ترقی ہوگی، پوری قوم کو نوازشریف ہی متحد کرسکتا ہے،نوازشریف کے دِل میں نفرت نہیں، عوام کی محبت ہے، غریبوں کا ساتھی غریبوں کی مدد کرنے واپس آرہا ہے۔ مریم نوازشریف نے کارکنوں اور رہنمائوں کی کوششوں کو سراہا ۔ کارکنوں نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف کا شاندار استقبال کرکے ایک نئی تاریخ بنائیں گے، قوم کے اعتماد پرہمیشہ نوازشریف پورا اترا ہے ۔اس موقع پر کارکنان کی جانب سے قوم کی روشن تقدیر، نوازشریف کے کارکنوں کے پرجوش نعرے بھی لگائے گئے ۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...