پشاور(این این آئی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سابق صدر غلام اسحاق خان کی قبر پر فاتحہ خوانی اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی ۔ وزیر اعظم آفس میڈیا سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے سابق صدر کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی، وزیراعظم نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے شہید کمانڈنٹ صفوت غیور کی قبر پر بھی فاتحہ خوانی کی ۔وزیراعظم نے شہید کے بلندی درجات کی دعا کی ۔وزیراعظم نے شہید صفوت غیور کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،اس موقع پر فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دستے کی جانب سے شہید صفوت غیور کو سلامی بھی پیش کی گئی،وزیراعظم نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک و قوم کے لیے ان کی خدمات کو سراہا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ شہید صفوت غیر نے ایک عظیم مقصد کے لئے جان کانذرانہ دیا۔وزیراعظم نے کہاکہ ہم ملک کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے مقروض ہیں جنہوں نے اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں اپنی جانیں قربان کیں ۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...