پنجاب حکومت کا سموگ پر قابو پانے کیلئے چین سے مشاورت کا فیصلہ

0
341

لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت نے سموگ پر قابو پانے کیلئے دوست ملک چین سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔اہل لاہور کی سموگ سے جان نہ چھوٹ سکی، سموگ کی روک تھام کے لئے حکومت کی جانب کئے جانے والے اقدامات بھی بے اثر ثابت ہو رہے ہیں۔نگران پنجاب حکومت اب سموگ پر قابو پانے کے لئے چین سے مشاورت کرے گی، چین میں ہفتے میں 2روز کے لئے نصف گاڑیوں کو سڑکوں پر آنے کی اجازت ہوتی ہے، دوسرا یہ کہ چین میں کول پاور پلانٹس بند کرنے سے سموگ پر 40 فیصد تک قابو پا لیا گیا۔چین میں مصنوعی بارش برسانے کے ساتھ ساتھ سپیشل گیلے ماسک استعمال کئے جاتے ہیں، پنجاب کے نگران وزراء نے مشاورت کے لئے چینی ماہرین کے ساتھ رابطہ کر لیا۔