لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی منظوری کے بعد 35رکنی مرکزی پارلیمنٹری بورڈ کا اعلان کر دیاگیا ۔لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر کو بھی مرکزی پارلیمانی بورڈ کا رکن نامز دکیا گیا ہے ۔ سیف الملوک کھوکھر نے مرکزی پارلیمنٹری بورڈ کا ممبر نامزد کرنے پر پارٹی قیادت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ میں شامل تمام اراکین اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) انتخابات کے لئے بھرپور تیاریاں کر رہی ہے ، مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام آج بھی مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر نہ صرف اعتماد کرتے ہیں بلکہ انہیں ملک و قوم کی ترقی کا ضامن بھی سمجھتے ہیں۔ سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ انتخابات میںبھرپور کامیابی حاصل کرنے کے بعد مسلم لیگ (ن) اپنے قائد نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ایک نئے جوش اور ولوے کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کے لئے سفر کا آغاز کرے گی۔