تجارتی بحری جہاز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش صومالی قزاقوں نے کی تھی، پینٹاگون

0
210

واشنگٹن(این این آئی)پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ تجارتی بحری جہاز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش یمنی حوثیوں نے نہیں بلکہ صومالی قزاقوں نے کی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ ہم جائزہ لے رہے ہیں لیکن ابتدائی اشارے یہ بتاتے ہیں کہ یہ پانچ افراد صومالی ہیں۔ یہ واضح ہے کہ یہ واقعہ بحری قزاقی سے منسلک ہے۔