جنگ بندی تک قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہوسکتا،حماس

0
169

تل ابیب(این این آئی)حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کے ہوتے ہوئے قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں معاہدے کے لیے مذاکرات کرنے کے امکان کو بھی مسترد کر دیا ہے، تاہم حماس نے واضح کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کو طے کرنے کو تیار ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئیر رہنما نے اپنے بیان میں کہی ، حماس رہنما باسم نعیم کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف بڑا مضبوط اور واضح ہے کہ ہم دو ٹوک انداز میں ایسے کسی بات چیت کو بھی مسترد کرتے ہیں جو غزہ میں ہم فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی اسرائیلی جنگ جاری رکھتے ہوئے قیدیوں کے تبادلے کے لیے ہو۔ باسم نعیم نے مزید کہاکہ البتہ ہم اس کے لیے تیار ہیں اور کھلے دل کیساتھ تیار ہیں کہ ہمارے لوگوں کے خلاف جاری اس جارحیت کوختم کرنے کے لیے جو بھی آغاز ہو وہ غزہ میں فلسطینیوں کو ریلیف ملنے کے لیے ہو۔