ہمارے ایم این اے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسلم گھمن کو اغوا کر لیا گیا،عمر ایوب کا دعویٰ

0
141

اسلام آباد (این این آئی)نو منتخب پی ٹی آئی ایم این اے بریگیڈیئر (ر)اسلم گھمن کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔اس بات کا دعویٰ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے ایکش پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ نو منتخب پی ٹی آئی ایم این اے بریگیڈیئر (ر)اسلم گھمن کو سیالکوٹ سے اغوا کیا گیا ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ اسلم گھمن کو پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ دھاندلی اور اسلم گھمن کی جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اسلم گھمن حلقہ این اے 74 سیالکوٹ سے تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار ہیں۔