اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کر غزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کر غزستان میں حالیہ صورتحال میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے پاکستانی سفیر کو خود ہاسٹلز کا دورہ کرکے طلبا ء سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی۔ پاکستانی سفیر نے وزیرِ اعظم کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، سفارتخانہ زخمی طلبا ء کی معاونت کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے تاکید کی کہ طلبا ء کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کو بر وقت معلومات فراہم کرتے رہیں۔ وزیرِ اعظم نے سفارتخا نہ کو زخمی طلباء کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جو زخمی طلبا ئ پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں انکی فوری واپسی کا انتظام کیا جائے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ زخمی ہونے والے طلباء کی واپسی کے اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ کر غزستان میں صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں، اس صورتحال میں اپنے طلبا ء کو بالکل اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ہماری حکومت کر غزستان کی حکومت کے ساتھ بھی رابطہ میں ہے۔
مقبول خبریں
28 مئی ہر پاکستانی کے لئے باعث افتخار اور قابل فخر دن ہے،محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم تکبیر پر خصوصی پیغام میں قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعلقات بڑھانے...
راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر (ستارہ امتیاز ملٹری) نے آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف اصغر اوغلو سے...
ملک کا دفاع ناقابل تسخیر، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے’...
کراچی(این این آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ...
پڑوسی ملک کا اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا’...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک کا اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحرِ ہند میں ڈبو دیا...
بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، کپتان سلمان آغا
لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نئے خون کو موقع دینے...