اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کے پاس ملکی ترقی کی کنجی ہے، حکومت زراعت، صنعتوں اور آئی ٹی جیسے شعبوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے ان کی تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت پر توجہ دے رہی ہے، خوشی ہے مریم نواز صاحبہ بھی اس ویژن کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش سکولز نیٹ ورک کو ملک بھر میں تیزی سے پھیلایا جائے گا۔اسلام آباد وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف نے میٹرک امتحانات میں بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے دانش سکول کے طالب علم محمد آیان کاشف سے ملاقات کی اور ایان کاشف کو بورڈ کے امتحانات میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایان کاشف بیٹا آپ کو بہت مبارک ہو! ایان کاشف کے والد دنیا میں نہیں ،والدہ نے پالا ہے، ایان کاشف کے اساتذہ کی بڑی محنت ہے، آپ قوم کا درخشندہ ستارہ ہیں، دانش سکول کے بچوں کو ہنر مند بنائیں گے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ دانش سکول سسٹم میں آپ نے خود کو ایک درخشندہ ستارہ ثابت کیا، دانش سکول سسٹم پاکستان کے دوسرے حصوں میں لے کرجارہے ہیں، ہم نے اسلام آباد میں دانش سکولوں کیلئے زمین تلاش کرلی ،بجٹ بھی رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں چار دانش سکول قائم کیے جائیں گے، یہ سکول سابق فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی قائم کیے جائیں گے، زراعت، ا?ئی ٹی، سمال انڈسٹریز اور فری لانسنگ میں بچوں کی کھیپ تیار کرنا ہمارا فرض ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دانش سکولوں کے قیام کا بنیادی مقصد پسماندہ مالی پس منظر کے طلبائ کو معیاری تعلیم حاصل کرنے کے قابل بنانا تھا،ان سکولوں کے اساتذہ کو بازار کے حساب سے تنخواہیں دی جاتی ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کے پاس ملکی ترقی کی کنجی ہے، حکومت زراعت، صنعتوں اور آئی ٹی جیسے شعبوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ان کی تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت پر توجہ دے رہی ہے، خوشی ہے مریم نواز صاحبہ بھی اس ویژن کو آگے بڑھا رہی ہیں۔اس موقع پر شہباز شریف نے محمد ایان کاشف کو 10 لاکھ روپے کا چیک اور ایک لیپ ٹاپ دیا جس پر انہوں نے دانش سکولوں کے قیام کے وزیراعظم کے ویڑن کو سراہا۔اس موقع پر ایان کاشف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دانش سکول جیسے بہترین ویژن کا مشکور ہوں، دانش سکول میں اچھا کھانا ملتا ہے، سکول میں تعلیم و تربیت کا بہترین نظام ہے، خواہش ہے دانش سکول کو یونیورسٹی کی سطح تک بڑھایا جائے۔
مقبول خبریں
اسلام آباد کی تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز تحلیل، تمام عہدیداران فارغ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسلام آباد کی کرکٹ سیاست میں ہلچل مچا دینے والا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے...
سعودی وزیر خارجہ اور امریکی ہم منصب کا سٹریٹجک پارٹنرشپ پر تبادلہ خیال
ریاض (این این آئی) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے امریکی ہم منصب مارکو روبیو نے دوطرفہ تعلقات اور دونوں...
سعودی وزیر داخلہ اور انکے شامی ہم منصب کے درمیان سیکورٹی تعاون بڑھانے پر...
جدہ(این این آئی )سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اور ان کے شامی ہم منصب انس خطاب نے جدہ میں دو طرفہ سیکورٹی...
اقوام متحدہ کا رفح میں فلسطینیوں کی ہلاکت کی فوری تحقیقات کا مطالبہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، انتونیو گوتریس نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں فلسطینیوں کے قتل اور...
غزہ کی صورت حال روز بروز ابتر ہوتی جا رہی ہے، برطانوی وزیراعظم
لندن (این این آئی )برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹامر نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی صورتِ حال دن بہ دن بد تر...