اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں بجلی کی ترسیلی لائنز کو بہتر بنانا اور بجلی چوری پر قابو پانا ہے، ملک بھر میں تیل سے چلنے والے10لاکھ ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کریں گے، ملک بھر کے ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی سے خطیر رقم کی بچت ممکن ہوگی۔کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ محرم الحرام پرامن گزریں، محرم کی مناسبت سے سیکیورٹی انتظامات بہترین ہونے چاہیے، صوبوں کیساتھ سیکیورٹی تعاون سے قومی یکجہتی اور اتحاد کو تقویت ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں سی ٹی ڈی افسر کی شہادت پر افسوس ہے، خیبرپختونخوا میں شہید سیکیورٹی اہلکاروں کے اہلخانہ سے بھی تعزیت کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے بتایا کہ روس کے صدر سے ملاقات مفید رہی، ہماری روسی صدر سے تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی، دورہ چین میں اہم شعبوں میں مزید تعاون کے لیے بریفنگ لی، ہمیں چین کے ساتھ تعاون کے فروغ پر تیزی سے پیش رفت یقینی بنانا ہوگی۔بلوچستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں 28 ہزار ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی اہم اقدام ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی افسران نے شمسی توانائی منصوبے پرمحنت سیکام کیا، ٹیوب ویلز کے لیے وفاق کے دییگئے 80 ارب روپے ضائع ہو رہے تھے، ہمیں ترسیلی لائنز کو بہتر بنانا اور بجلی چوری پر قابو پانا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان کا مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ قابل تعریف ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں تیل سے چلنے والے 10لاکھ ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کریں گے، ملک بھر کے ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی سے خطیر رقم کی بچت ممکن ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ شمسی توانائی سے پیدا ہونے والی سستی بجلی کا فائدہ زراعت اور کاشتکار کو ہوگا، سستی بجلی کے حصول سے زرعی شعبہ تیزی سے ترقی کریگا۔شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی معاشی بہتری کے لیے کچھ نہ کرنا ناانصافی ہوگی، وزارت خزانہ کو بزنس ماڈل بنانے کی ہدایت کردی،صوبوں سے مشاورت کی جائیگی، معدنیات کے بے پناہ ذخائر موجود ہیں جنہیں بروئے کار لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی بندرگاہ پر ہونے والی کرپشن روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، کرپشن کی روک تھام سے حاصل رقم ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائیگی۔
مقبول خبریں
اے پی ایس حملے میں گٹھ جوڑ موجود تھا تو فوجی عدالت میں ٹرائل...
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت...
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ (ایس اے آر) جون...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ اسپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن (ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹوجون کے...
صدر مملکت کا خیبر پختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں 8 خوارج کو ہلاک...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں 8 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی...
قوم کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے،محسن نقوی
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دو کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پرسکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا...
کابینہ نے ایوی ایشن ڈویڑن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی منظوری دے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ایوی ایشن ڈویڑن کو وزارت دفاع جبکہ نارکوٹکس ڈویڑن کو...