نارووال(این این آئی) مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان سے استعفیٰ اب پی ڈی ایم ہی نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے وہ لوگ بھی مانگ رہے ہیں جنہوں نے2018میں ووٹ د یا،اب وقت آگیا ہے کہ جس عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا وہی اس سیلکیڈ کو گھر بھیج دیں اور ملک میں نئے الیکشن کروائے جائیں جس سے وہ قیادت سامنے آئے جو ملک کو درست معنوں میں ترقی کی طرف گامزن کر سکے یا۔ نارووال میں ورکز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013میں جب ملک اٹیمی طاقت بن کر اس کی سرحدیں محفوظ ہو چکیں تھیں تب میاں نواز شریف پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے29ارب ڈالر کا سی پیک منصوبہ لے کر آئے تب ابھی عالمی اسٹبلشمنٹ نے پاکستان دشمنوں نے ساتھ ملک کر نواز شریف کی حکومت کو ایک بار پھر ختم کر دیا گیااور بین الاقوامی فنڈنگ کے ذریعے عمران خان کو وزیر اعظم دو ٹارگٹ دیکر بنایا گیا پہلاسی پیک کو ختم کرنا اور دوسرا ملکی معیشت کو تباہ کرنا اور عمران خان یہ دنوں کام کر چکے ہیں انہوں نے عوام سے کہا کہ اب ووٹ کی عزت اگر کوئی نہیں کرے گا تو ہم نے ڈٹ کر خود کروانی ہے2018کے الیکشن میں سندھ میں پیپلز پارٹی اور کے پی کے میں پی ٹی آئی کو حکومت بنی لیکن پنجاب جہاں شہباز شریف نے دن رات خدمت کرکے اس کا نقشہ بدل دیا پنجاب کے ہرگائوں اور شہر میں ان کی محنت بول رہی ہے وہاں پر ن لیگ کی حکومت پر ڈاکہ ڈالا گیا اور نالائق وزیر اعلی کو مسلط کر دیا آج اس حکومت کے اپنے وزیر کہتے ہیں کہ جتنی کرپشن ہمارے دور میں ہو رہی ہے اس کی مثال پیچھے نہیں ملتی ہے عمران خان خود کہا کرتے تھے کہ جس ملک میں مہنگائی زیادہ ہو وہاں حکومت کرپٹ ہوتی ہے اور اگر ن لیگ کی حکومت اگر کرپٹ تھی تو عوام خوشحال کیسے تھی؟ اس عمران خان کے دور میں چینی115روپے فی کلو اور آٹا80روپے کلو مل رہا ہے،احسن اقبال نے کہا کہ مجھے نارووال میں اسپورٹس سٹیڈیم پر کرپشن کا نہیں بلکہ اختیار کا ناجائز استعمال ہے اور نارووال کی عوام کو مبارکباد جنہوںنے 2018کے الیکشن میں ایک لاکھ60ہزار کے ریکارڈ ووٹ دئیے اور مخالف کو صرف 65سے70ہزار ووٹ ملے پر کرپشن کا الزام نہیں ہے اور اگر نوجوانوں کے لئے اسپورٹس سٹیڈیم بنانا جرم ہے دوبارہ موقع ملا تو یہ جرم پھر کروں گا۔عمران خان اپنی حکومت ختم کر دے نئے الیکشن کا اعلان کر دے ، میدان میں اترے تو اس کو آٹے چینی کے بھاو کا پتا چل جائے گا ، اس کے میدانوں میں قوم اس کے امیدواروں کا وہ حشر کرے گی جو 2008 میں ق لیگ کا ہوا تھا۔اس موقع پرحلقہ پی پی50نارووال سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے خواجہ محمد وسیم بٹ اور اقلیتی نشست کے ایم پی اے سردار رمیش سنگھ اروڑا نے پارٹی قیادت کے حکم پر پنجاب اسمبلی کی سیٹ سے استعفے حلقہ کے ووٹر کی موجودگی میں احسن اقبال چوہدری کو دے دئیے ۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...