کولمبو (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے امریکا اور چین کے درمیان بڑھتی خلیج کو دور کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان بڑھتی خلیج دور کرانے میں پاکستان اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور کہا کہ ہمیں یورپی یونین کی طرز پر خطے میں تجارتی تعلقات استوار کرنا ہو ں گے۔