کشمیر پریمئر لیگ کا افتتاح ہونے جا رہا ہے جس سے پوری دنیا میں ایک مثبت پیغام جائے گا، صدر مملکت عارف علوی

0
216

اسلام آباد(این این آئی)صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیر پریمئر لیگ کا افتتاح ہونے جا رہا ہے جس سے پوری دنیا میں ایک مثبت پیغام جائیگا، ایک طرف بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے دوسری جانب آزادکشمیر میں کشمیر پریمئر لیگ جیسی صحت مند سر گرمی شروع ہو رہی ہے ۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ بڑی اہمیت کی حامل ہے.اس لیگ کے انتقاد سے پاکستان کا مثبت امیج پوری دنیا میں جائے گا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کشمیر پریمئر لیگ کے انعقاد پر لیگ کے صدرعارف ملک اور سی ای او چوہدری شہزاد کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کے پی ایل فرنچائیز اونر سمیت کشمیر پریمئر لیگ کے انعقاد میں اپنا کردار ادا والے تمام لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں،صدر پاکستان کا کہنا تھاکہ کشمیر پریمئر لیگ ہو گی تو پوری دنیا کو پتا چلے گا کہ پاکستان میں کتنا امن ہے.دنیا کو مقبوضی کشمیر میں مصنوعی امن دیکھاجاتا ہے.اب پوری دنیا دیکھے گی کہ آزادکشمیر پاکستان میں کتنا امن ہے.دنیا دیکھے گی کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر کتنا ظلم ہو رہا ہے،دوسری طرف پاکستان میں کشمیر پریمئر لیگ جیسی مثبت اور صحت مند سرگرمیاں ہو رہی. صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کشمیر میں ہندوستان کی بر بریت ختم ہو اورمسئلہ کشمیر یونائیٹڈ نیشن کی قراردادوں کے مطابق حل ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں اور کسی کے حقوق پامال نہیں ہونے چاہیے،کشمیر عوام کے ساتھ جو وعدے کیے گئے ہیں وہ پورے ہونے چاہیے۔ ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کشمیر زمین کا معاملہ یہ زمین کا نہیں عوام کے ساتھ محبت کا معاملہ ہے۔صدر پاکستان نے کشمیر پریمیئر لیگ کو آزادکشمیر کے عوام کے لیے خوش آئند قرار دیا،کشمیر پریمئر لیگ 16 سے 27 مئی تک مظفر آباد میں کھیلی جائے گی،کے پی ایل میں مظفر آباد ٹائیگرز ،میرپور رائلز،راولاکوٹ ہاکس،کوٹلی پینتھرز،باغ اسٹالینز اور اوور سیز واریئرز حصہ لیں گی