اسلام آباد(این این آئی)ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان سبکدوش ہوگئے اور کمان نئے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو کو سونپ دی۔پاک فضائیہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھونے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ جے ایف17تھنڈرطیاروں نے سبکدوش ہونیوالے ایئرچیف مجاہدانورخان کوسلامی دی۔سبکدوش ہونیوالے ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کی کمانڈ نئے سربراہ کو سونپ رہاہوں، 40سال پاک فضائیہ میں خدمات انجام دینا اعزاز کی بات ہے، ہم ہر قیمت پر دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے ،قوم کے تعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیرہے، کورونا کے باوجود ہم نے دفاعی مشقیں جاری رکھیں، پاک فضائیہ ہرچیلنج کے مقابلے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو پاک فضائیہ کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد دیتاہوں، ان کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے، ہر شعبہ میں تعاون پر اپنے اسٹاف کاشکرگزارہوں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...