اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے مگر اس ان کی علامات شدید نہیں ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کا کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا ہے جو کہ مثبت آیا۔شہباز گل کے مطابق وزیراعظم اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ میں ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ ان کی علامات شدید نہیں ہیں اور بہت ہلکی سی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے کورونا مثبت آنے کو کسی بھی صورت ویکسین سے نہیں جوڑنا چاہیے کیونکہ ویکسین لگنے کے بعد اینٹی باڈیز (قوت مدافعت) بننے میں 2 سے 3 ہفتے لگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم کی یہی ہدایت ہے کہ اس کو ویکسین سے کسی بھی صورت نہ جوڑا جائے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...