لاہور(این این آئی)احتساب عدالت لاہور نے کرپشن ریفرنس پر فیصلہ سناتے ہوئے نیب لاہور کے ملزم افتخار احمد چیمہ کو کرپشن ثابت ہونے پر 10سال قید ،6کروڑ روپے جرمانے اور کرپشن کی رقم سے بنائے گئے اپنے اوراہلیہ کے نام تمام اثاثہ جات بحق سرکارضبط کرنے کافیصلہ سنا دیا ۔احتساب عدالت لاہور نے ہدایت کی ہے کہ ملزم کی جانب سے جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کے نام موجود دیگر اثاثہ جات کو بھی بحق سرکار ضبط کرلیا جائے۔ملزم افتخار احمد سزا مکمل ہونے کے 10 سال بعد تک کسی بھی سرکاری عہدہ کیلئے نااہل قرار دیدیا گیا ہے۔ملزم کیخلاف جاری فیصلہ کے مطابق ملزم افتخار احمد کو اگلے 10 سال تک کسی بھی سرکاری یا نیم سرکاری بینک سے مالی قرض یا لین دین کیلئے بھی نااہل قرار دیا گیا ہے۔معزز احتساب عدالت نے ملزم افتخار احمد چیمہ کو فوری طور پر سینٹرل جیل لاہور منتقل کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔نیب لاہور نے ملزم کیخلاف تحقیقات مکمل کرتے ہوئے 2017 میں کرپشن ریفرنس احتساب عدالت کے روبرو دائر کیا۔ترجمان کے مطابق نیب لاہور کا 2020 کے دوران ملزمان کو سزائیں دلوانے کا مجموعی تناسب 78 فیصد رہا ہے۔چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی واضح ہدایات ہیں کہ بدعنوانی کے تمام مقدمات میں ٹھوس شواہد پر مبنی ریفرنس معزز عدالتوں میں دائر کئے جائیں ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...