اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کا نوٹس ابھی شہباز شریف کو ملا نہیں خبروں کی زینت بن گیا ،یہ ایف ائی اے نیازی گٹھ جوڑ کا دیا گیا نوٹس ہے،جن مافیاز سے ڈاکہ ڈلوایا گیا ان کو این ار او دیدیا گیا ہے، عمران خان کی ناراضگی عوام کے مسائل بتانے پر ہے، حکومت تحریری معاہدہ کرنا چاہتی تھی عمران خان کی تقریر میں اپوزیشن احتجاج نہ کرے،شہباز شریف کو ایف ائی اے کا نوٹس معاہدہ کو تسلیم نہ کرنے پر دیا گیا۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ ایف ائی اے کا نوٹس ابھی شہباز شریف کو ملا نہیں خبروں کی زینت بن گیا ہے،یہ ایف ائی اے نیازی گٹھ جوڑ کا دیا گیا نوٹس ہے،یہ اس لئے ہوا کہ عمران خان صاحب ناراض ہیں۔ انہونے کہاکہ ایف ائی اے نیازی گٹھ جوڑ کا نوٹس اس نارضگی کا نتیجہ ہے،جن مافیاز سے ڈاکہ ڈلوایا گیا ان کو این ار او دیدیا گیا ہے،خ عمران خان کی ناراضگی عوام کے مسائل بتانے پر ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت تحریری معاہدہ کرنا چاہتی تھی کہ عمران خان کی تقریر میں اپوزیشن احتجاج نہ کرے،شہباز شریف کو ایف ائی اے کا نوٹس اس معاہدہ کو تسلیم نہ کرنے پر دیا گیا،شہباز شریف اپکے جھوٹے اور جعلی بجٹ کو بے نقاب کریں گے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزراء اور کرایے ترجمان آج مشکل میں ہیں ،عمران خان نے حکم دیا ہے کہ شہباز شریف کو تقریر نہ کرنے دی جائے،عمران خان صاحب بجٹ تقریر کے دوران لگنے والے نعروں پر بہت غصہ میں ہیں ،اپوزیشن نے احتجاج کیا کیونکہ عوام دشمن بجٹ ہے،یہ عمران صاحب کی اے ٹی ایمز ،مافیاز اور کارٹلز کا بجٹ ہیے انہوںنے کہاکہ اطلاعات ہیں ترجمان اور وزراء کو اجلاس ہوا ہے اور کابینہ کا ایجنڈا ہے شہباز شریف کو تقریری نہیں کرنے دینا ،ایوان میں کرائے کے ترجمانوں، وزراء اور اراکین کا بدتمیزی کا مقابلہ ہوگا کیونکہ عمران صاحب ناراض ہیں،بد تمیز بریگیڈ کا قومی اسمبلی میں تماشہ ہوگا،جو جتنی بدتمیزی کرے گا وہ اپنی وزارت کے ساتھ رہے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو بتایا جائے گا کس طرح عوام سے دشمنی کی جارہی ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...