لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان پر لاٹھی چارج اوربدسلوکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان پر تشدد اور انہیں اجلاس میں شرکت سے روکنا فسطائیت کی انتہاہے ،انتشار اور جبر کے ہتھکنڈے غیرجمہوری، غیرپارلیمانی اور غیرسیاسی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بدقسمتی سے جمہوری احتجاج، اختلاف رائے اور تنقید کو ذاتی دشمنی بنادیا ہے ،پہلے قومی اسمبلی میں غیرجمہوری رویہ اپنایا گیا، اب یہی رویے بلوچستان اسمبلی میں نظر آرہے ہیں بلوچستان اسمبلی میں یہ انتشاراچھی چیز نہیں، ارکان اسمبلی کی عزت ووقار کی پامالی قابل مذمت ہے ،بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کے جائز مطالبات اور محرومیوں کو دور کیا جائے ،حکومت ارکان اسمبلی کی بات سنے، لاٹھی چارج، اجلاس میں شرکت سے روکنا مسئلے کا حل نہیں،دونوں اطراف تحمل اور بالغ نظری کا مظاہرے کریں۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...