اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب تے کہا ہے کہ پمز سمیت ملک بھر کے بڑے ویکسین مراکزمیں کورونا ویکسین کی عدم دستیابی مجرمانہ غفلت ہے ،عمران خان بتائیں وقت پر ویکسین کیوں نہیں منگوائی ، فراہمی میں تعطل کیوں آرہا ہے؟،1200 ارب کورونا ریلیف پیکیج بھی عمران مافیا کی جیب میں چلاگیا، عوام کو ویکسین بھی نہ ملی ،شہبازشریف کو ایف آئی اے کاسیاسی انتقام پر مبنی نوٹس بھجوانے سے کیاعوام کو کورونا ویکسین مل جائے گی ؟۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک بھر میں ویکسین کی عدم دستیابی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عمران خان کی توجہ اس طرف دلاتے ہوئے سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پمز سمیت ملک بھر کے بڑے ویکسین مراکزمیں کورونا ویکسین کی عدم دستیابی مجرمانہ غفلت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اہداف کا واضح تعین کیوں نہیں کیاگیا؟ پیشگی ویکسین کی فراہمی کا بندوبست کیوں نہیں کیاگیا؟۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب بتائیں کہ وقت پر ویکسین کیوں نہیں منگوائی ، فراہمی میں تعطل کیوں آرہا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب شہبازشریف کو ایف آئی اے کاسیاسی انتقام پر مبنی نوٹس بھجوانے سے کیاعوام کو کورونا ویکسین مل جائے گی ؟۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آج تک صوبوں کے ساتھ مل کر کورونا سے متعلق قومی حکمت عملی نہیں بناسکے ۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کی فراہمی کے حساس اور عوام کی زندگیوں کے معاملے پر بھی عمران صاحب انا، تکبر اور سیاسی انتقام میں مبتلا ہیں ،جو شخص کوروناوبا اورویکسین پر صوبوں کے ساتھ مل کر نہیں بیٹھ سکتا، وہ ملک کونااہلی کے سوا کیا دے سکتا ہے ؟۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کی کرپشن، نااہلی ، بدانتظامی اور بیڈگورننس کا خمیازہ پاکستان کے عوام بھگت ر ہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آٹا چینی دوائی کے بعد عوام کی ویکسین بھی کھاگئے ،1200 ارب کورونا ریلیف پیکیج بھی عمران مافیا کی جیب میں چلاگیا، عوام کو ویکسین بھی نہ ملی ۔انہوں نے کہا کہ 16 جون سے ویکسین موجود نہیں، ہسپتالوں سے لوگوں کو واپس بھیجاجارہا ہے، یہ ہے نیا پاکستان؟۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کو نہیں بتایا گیا تھا کہ وہ معاوضہ دے کر وفاق سے کب اور کیسے ویکسین خرید سکتے ہیں، یہ مجرمانہ نااہلی نہیں تو کیا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ اب عمران صاحب ہمیشہ کی طرح نئے بہانے بنارہے ہیں کہ ویکسین کی خریدی صوبائی معاملہ ہے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...