اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ پارلیمان اور آئینی ادارے کے بیچ بڑھتے ہوئے عدم اعتماد پر تشویش ہے،الیکشن کمیشن نے 72 حکومتی ترامیم میں 45 پر مختلف اعتراضات اٹھائے ہیں، حکومت کو الیکشن کمیشن اور اپوزیشن کے اعتراضات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے، حکومت کی ساری توجہ گالم گلوچ پر ہے، ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ایک بیان میں نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ پارلیمان اور آئینی ادارے کے بیچ بڑھتے ہوئے عدم اعتماد پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 72 حکومتی ترامیم میں 45 پر مختلف اعتراضات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 15 ترامیم کو آئین کے متضاد جب 5 کو الیکشن ایکٹ 2017 کے متضاد کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کرانے والے ادارے نے آپ کی ترامیم کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے بیچ خلاء اور عدم اعتماد کے ملک پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو الیکشن کمیشن اور اپوزیشن کے اعتراضات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے،اس نہایت ہی اہم اور سنجیدہ معالے کی طرف حکومت کی کوئی توجہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ساری توجہ گالم گلوچ پر ہے،حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترامیم صرف 2023 الیکشن جیتنے کی خواہش کی عکاسی کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخاباتی اصلاحات ایک الیکشن نہیں بلکہ صدیوں کے لئے کئے جاتے ہیں،ای وی ایم پر نا صرف اپوزیشن کو بلکہ الیکشن کمیشن کو بھی اعتراض ہے،انتخابات کا طریقہ کار کسی ایک جماعت کی مرضی اور پسند کا نہیں ہوگا۔ شیری رحمن نے کہا کہ سپیکر کہتا ہے اپوزیشن کے تحفظات دور کریں گے، وزیر اور مشیر کہتے ہیں قانون واپس نہیں لینگے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو دور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
مقبول خبریں
اسلام آباد میں فوج طلب، وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد میں فوج طلب کرلی گئی، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق شرپسندوں کو دیکھتے...
انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں بلکہ خون ریزی چاہتا ہے، وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں بلکہ خون ریزی چاہتا ہے، یہ پْر امن احتجاج...
سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، 4...
اسلام آباد(این این آئی)سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید اور ایک...
ایران نے جوہری پروگرام پر بات چیت کیلئے رضامندی ظاہر کردی
تہران (این این آئی)ایران نے جوہری پروگرام پر مغرب کے ساتھ بات چیت کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ...
وارنٹِ گرفتاری کافی نہیں، نیتن یاہو کو سزائے موت دی جائے، آیت اللہ خامنہ...
تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نیکہا کہ غزہ میں جارحیت کے مرتکب اسرائیلی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کافی...