فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ بل پر ملازمین کے تحفظات دورکردیئے ہیں،ڈاکٹر فیصل سلطان

0
287

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت نے معاؤن خصوصی اورسیکرٹری کے وقت پرکمیٹی میں نہ پہنچنے پر شدید برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی میں سینیٹرانتظارکرتے ہیں ،نہ معاون خصوصی اور نہ ہی سیکرٹری کمیٹی میں ہوتے ہیں جبکہ چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر ہمایوں نے ارکان کی طرف سے بریف لیٹ ملنے پر اجلاس 24جون کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے ارکان سے بلز پڑھ کرآنے کی درخواست کردی،معاؤن خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ بل پر ملازمین کے تحفظات دورکردیئے ہیں صحت کے اداروں کابہتربنانا چاہتے ہیں تاکہ خود پاکستان میں علاج کرواسکیں،ادارے ایک دن میں ٹھیک نہیں ہوسکتے ہیں وقت لگے گا،صوبہ کے پی کے میں یہ نظام بہترین چل رہاہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کااجلاس ڈاکٹر محمد ہمایوں مہمند کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا