سعودی عرب ،احسان پلیٹ فارم سے حج سیزن میں قربانی پروگرام کا آغاز

0
274

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں فلاحی کاموں کے قومی پلیٹ فارم احسان نے قربانی کے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ یہ پروگرام نئے حج سیزن اور عید الاضحی کی آمد کے موقع پر شروع کیا گیا ہے۔اس پروگرام کے ذریعے حجاج کرام اور قربانی دینے والے شہریوں کو اپنے پلیٹ فارم سے قربانی کرنے اور ان کا گوشت مستحق لوگوں میں تقسیم کرے گا۔اس کے علاوہ قربانی پروگرام کا مقصد مملکت میں قربانی کے مناسک کے لیے ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ قربانی کے عمل کے لیے آن لائن پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔احسان پلیٹ فارم ہرسال حج سیزن میں قربانی، فدیہ، عقیقہ اور صدقہ جیسی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔احسان پلیٹ فارم کے سی ای او عبد العزیز الحمادی نے کہا کہ قربانی پروگرام اپنے صارفین کو آسان اقدامات کے ذریعے قربانی پیش کرنے کی سہولت دیتا جس میں 60 سیکنڈ سے زیادہ وقت نہیں لگتا ہے۔