اسلام آباد (این این آئی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے راج کرنے کا خواب کھبی پورا نہیں ہونے دیں گے۔یوم استحصال کشمیر کے دن مشال ملک نے ویڈیو بیان میں کہاکہ ہم اہل جنوں ہیں ہم سے غلامی کی امید نہ رکھ، ہم مر جاتے مگر کسی ظالم کی بیت نہیں کرتے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری 70 سال سے بھارتی افواج کی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں، دو سال قبل 5 اگست کو مودی کی خونی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے 370اور 35اے ختم کر کے غیرقانونی طور پر زمینوں پر قبضہ شروع کیا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے کشمیری عوام کے حقوق چھینے کا گھنائونا کھیل شروع کر رکھا ہے،بھارت حقوق چھین کر مقبوضہ کشمیر کو قبرستان میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے راج کرنے کا خواب کھبی پورا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو پوری دنیا تک پہنچائیں ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں پہلے بھی ناکام ہوا اور آگے بھی ناکام رہے گا
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...