طالبان کی عمل داری میں کابل ایئرپورٹ پر پہلے جہاز کی لینڈنگ

0
231

کابل(این این آئی)امریکی انخلا کے بعد طالبان کی عمل داری میں کابل ایئرپورٹ پر پہلے جہاز کی لینڈنگ ہوئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ آپریشن کی بحالی پر بات چیت کے لیے قطر ایئر لائنز کا طیارہ تکنیکی ٹیم کو لے کر کابل ایئرپورٹ پہنچا۔دوسری جانب چین نے افغانستان میں قیامِ امن اور تعمیر ِنو کے کام میں مدد کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے طالبان پر ایک بار پھر زور دیا کہ وہ شراکت داری پر مبنی حکومت کا قیام عمل میں لائیں اور دہشت گرد تنظیموں سے رابطے منقطع کر دیں۔