سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے دفعہ 370کی بحالی اور دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے پر زوردیا ہے تاکہ مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ بند ہو سکے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے جو جموں ڈویژن کی وادی چناب کے پانچ روزہ دورے پر ہیں ڈاک بنگلہ کشتواڑ میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیاکہ ہم جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کراسکتے ہیں اور تنازعہ کشمیر کاحل یقینی بناسکتے ہیں تاکہ خطے میں خونریزی بند ہو ۔ تاہم انہوںنے کہاکہ وہ اکیلے ایسا نہیں کرسکتیں کیونکہ ان کی آواز کمزور ہے اور انہیں اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت کی ضرورت ہے ۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ دفعہ370کی منسوخی کے ذریعے کشمیری عوام سے ان کی خصوصی حیثیت چھین لی گئی تھی اور چھینی گئی کسی بھی چیز کی واپسی کیلئے انتھک کوششیں کرنی پڑتی ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...