دبئی (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتیوں کے دل بہت چھوٹے ہیں، اکشے کمار اور وویک اوبرائے تو آدھے میچ سے ہی واپس چلے گئے تھے۔بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پورا اسٹیڈیم بھارتی تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا لیکن ہم نے ایک چھوٹا سا کونا پکڑ لیا جہاں میں، گورنر سندھ اور پاکستان سے کچھ اور لوگ موجود تھے۔انہوں نے بتایا کہ جب میچ بھارت کے ہاتھ سے نکلنے لگا تو بھارتی تماشائی گراؤنڈ چھوڑ کر جانے لگے، ان پر کافی ہوٹنگ بھی ہوئی اور پاکستانی تماشائیوں نے کہا کہ ابھی آپ کے جانے کا وقت نہیں ہوا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ انڈین کراؤڈ کے دل بہت چھوٹے ہیں تو وہ گراؤنڈ چھوڑ چھوڑ کر جانے لگے۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود بھارتی شوبز شخصیات کی مایوسی کے بارے میں بتاتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ جب بھارتی اداکار اکشے کمار اور وویک اوبرائے شروع میں آئے تو کہنے لگے کہ آپ لوگ پاکستان کو سلیبریٹ تو کر لیں لیکن جیتنا تو بھارت نے ہے اور پھر آدھے میچ میں ہی دونوں بھارتی اداکاروں کو چھوڑ کر جانا پڑا اور لوگوں نے ان پر بہت ہوٹنگ بھی کی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ اور پھر بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...