چھتیس گڑھ(این این آئی) بھارتی فوجی نے ساتھیوں پر فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک اور 13 کو زخمی کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوجی نے اپنی ہی سروس رائفل اے کے 47 سے کیمپ میں فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک اور 13 کو زخمی کردیا، واقعہ کے بعد زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ فائرنگ کرنے والے فوجی کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 7 اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے کہ جب کہ 2 اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائیپور میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت رتیش رانجن کے نام سے ہوئی ہے تاہم اہلکار نے ایسا کیوں کیا اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں جب کہ اہلکار سے تفتیش جاری ہے۔
مقبول خبریں
بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور مودی اپنی عوام اور عالمی سطح پر...
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور...
وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کی کردش ورکرز پارٹی تحلیل ہونے کے اعلان کا...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیے کی کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی تحلیل کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیرِاعظم...
وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ بجٹ میں پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کے لیے...
اسلام آباد (این این آئی)آئندہ بجٹ میں صنعتوں کیلئے بڑے ریلیف کی تیاریاں ، وزیراعظم شہباز شریف نے پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کیلیے...
بھارت اب کسی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گا ‘...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت اب کسی بھی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ...
عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت تاحال زمین پر نظر نہیں آتی...
اسلام آباد (این این آئی)میلان،نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت...