مزدور، کسان، انڈسٹری تمام کی آمدنیوں میں اضافہ ہوا ہے،فواد چوہدری

0
170

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مزدور، کسان، انڈسٹری تمام کی آمدنیوں میں اضافہ ہوا ہے ،چھ سے آٹھ ماہ میں عالمی قیمتیں بھی نارمل ہونا شروع ہو جائینگی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی کرونا کیخلاف شاندار حکمت عملی جسے پورے دنیا نے سراہا کی بدولت آج ہم دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات میں ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ سیاسی مخالفین کا کام ہے ،مایوسی اور جھوٹ پھیلانا ایسے میں تحریک انصاف کے کارکنان حقائق بیان کرنے میں کردار ادا کریں۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان کسی علیحدہ سیارے پر نہیں ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ آج پاکستان کی انڈسٹری بحال ہو چکی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کنسٹرکشن سیکٹر پوری طرح فعال ہے، زرعی معیشت خوشحال ہے ، آئی ٹی ایکسپورٹس میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ مزدور، کسان، انڈسٹری تمام کی آمدنیوں میں اضافہ ہوا ہے اور انشاللہ چھ سے آٹھ ماہ میں عالمی قیمتیں بھی نارمل ہونا شروع ہو جائینگی ۔