تہران (این این آئی) امریکی بحریہ کے ساتھ کشیدگی پر ایران نے بڑے پیمانے پر بحری مشقوں کا آغاز کر دیا۔ایرانی فوج نے بحیرہ عمان میں جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا جس میں تمام مسلح افواج حصہ لے رہی ہیں، چند روز قبل بحیرہ عمان میں امریکی اور ایرانی بحری جنگی جہاز آمنے سامنے آ گئے تھے۔ ایران کا کہنا تھا کہ تہران نے تیل بردار بحری جہاز پر امریکی فورسز کے قبضے کی کوشش ناکام بنائی تھی، ثبوت کے طور پر جھڑپ کی ویڈیوز بھی جاری کی گئی تھیں۔جنگی مشقوں کو”ذوالفقار چودہ سو” کا نام دیا ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق مشقوں کا مقصد کسی بھی بیرونی جارحیت کے دوران اپنی صلاحیت کو جانچنا ہے۔ مشقوں میں ایرانی جنگی طیارے، ڈرونز، ہیلی کاپٹرز ، بحری جہاز اور آبدوزیں شامل ہیں۔تہران نے جنگی مشقوں کیلئے ایک ملین مربع کلو میٹر کا وسیع علاقہ چنا ہے جو خلیج عمان کی ساحلی پٹی کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز تک جا پہنچتا ہے، ان مشقوں کی اہمیت ایرانی فوج کے مشینوں دستوں کی شمولیت نے بڑھا دی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...