سراج الحق نے پنڈورا پیپرز میں نامزد سیاستدانوں اور دیگر افراد کے خلاف پٹیشن دائر کر دی

0
248

اسلام آباد (این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پنڈورا پیپرز میں نامزد سیاستدانوں اور دیگر افراد کے خلاف پٹیشن دائر کر دی۔ پیر کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پنڈوا پیپرز کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ،سراج الحق نے پانامہ لیکس پٹیشن میں ہی متفرق درخواست دائر کی،پانامہ کیساتھ پنڈورا پیپرزمیں شامل افراد کیخلاف بھی تحقیقات کی جائیں، پنڈڈورا پیپرز میں جن لوگوں کے نام سامنے آئے انکے خلاف کاروائی کی جائے۔ استدعا کی گئی کہ پاناما پیپرز میں شامل افراد کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ ملک کی دولت لوٹنے والوں کا احتساب کیا جائے،جماعت اسلامی نے پاناما پیپرز کیس میں متفرق درخواست دائر کی ہے۔پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ ملک میں پانامہ کے بعد اب پنڈورا پیپر کھل کر سامنے آئے ہیں،ملک میں احتساب کا عمل ناکام ہو چکا،کرپٹ اشرافیہ پر ہاتھ نہیں ڈالا جا رہا،سپریم کورٹ حقیقی معنوں میں احتساب شروع کرے۔انہوںنے کہاکہ نیب کا ادارہ، الیکشن کمیشن، عدالتیں اور ایوان کو حکومت یرغمال بنانا چاہتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پانامہ کے 436 افراد کا احتساب ہوتا تو آج پنڈورا نہ کھلتے۔انہوںنے کہاکہ ملک میں جتنے بھی سیکنڈل آئے حکمران پارٹی کے لوگ شامل ہیں