اسلام آباد میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 45 افراد ڈینگی کا شکار

0
182

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 45 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے ہیں۔ڈی ایچ او زعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت 4 ہزار 167 افراد ڈینگی کا شکار ہیں۔زعیم ضیاء نے بتایا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں24 گھنٹوں میں18 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں ،شہری علاقوں سے 27 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈی ایچ او کے مطابق مجموعی طور پر اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 2 ہزار 399 افراد ڈینگی کا شکار ہیں، شہری علاقوں میں ڈینگی کے 1 ہزار 768 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔