سانحہ اے پی ایس از خود نوٹس کیس،اٹارنی جنرل نے وزیرِ اعظم عمران خان کو بریفنگ دی

0
183

اسلام آباد (این این آئی)اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید نے سانحہ اے پی ایس از خود نوٹس کیس پر وزیرِ اعظم عمران خان کو بریفنگ دی ہے۔ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل خالد جاوید نے وزیرِ اعظم عمران خان کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا مشورہ دیا۔بعد ازاں وزیرِ اعظم عمران سپریم کورٹ میں پیش ہوئے وزیرِ اعظم کے سیکیورٹی اسٹاف نے داخلی دروازوں پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔