کرتار پور (این این آئی)کرتار پور میں بابا گورو نانک کے 552ویں جنم دن کی دو دوزہ تقریبات کا آغاز بدھ سے ہوگیا ۔کرتار پور راہداری سے آئے سینکڑوں یاتری عبادات اور رسومات میں شرکت کررہے ہیں، واہگہ کے راستے بھارت سے پاکستان آئے 2400 یاتری دو روزہ دورے پر دربار پہنچیں ،سکھ یاتری 25 نومبر کی اختتامی دعا کے بعد بھارت واپس لوٹیں گے۔سی ای او پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ محمد لطیف کا کہنا ہے کہ یاتریوں کی رہائش، لنگر ، میڈیکل، سیکیورٹی اور کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں ۔بھارت سے واہگہ کے راستے آنے والے یاتریوں کے لئے خوبصورت اور آرام دہ پلنگ سجائے گئے ہیں۔یاتریوں کے لئے دال چاول مکس اچار، مکس سبزی اور چائے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...