گلی گلی درود وسلام کی صدائیں،نبی کریمۖ کایوم ولادت مذہبی عقیدت وکیساتھ منایا گیا

0
259

لاہور( این این آئی )خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی ۖ کا یوم ولادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔اس مناسبت سے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔نماز کے فجر کے بعد مساجد میں امت مسلمہ میں باہمی اتحاد و اتفاق اور ملک کی خوشحالی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔جشن عید میلادالنبی ۖ کی ولادت کی خوشی میں ملک کا قریہ قریہ، گلی گلی اور شہر شہر برقی قمقموں، سبز پرچموں اور جھنڈیوں سے سجائے گئے تھے ۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل منعقد ہوئیں جبکہ سیمینارز اور کانفرنسز میںنبی کریم حضرت محمدۖ کی سیرت اور اسلام کی سر بلند ی کیلئے کی جانے والی عظیم کوششوںکو موضوع بنایا جائے گا۔جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں ملک بھر کے گلی ،محلوں او ر بازاروں کو خوبصورت روشنیوں ،برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجا یا گیا جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا