کراچی(این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی2روپے59پیسے فی یونٹ سستی کردی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کے نرخ میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔کے الیکٹرک نے 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔دسمبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی۔نیپرا کے مطابق اتھارٹی نے 2 فروری 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔ اضافے کا اطلاق مارچ کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔ٹیرف میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے، لائف لائن اور زرعی صارفین پر ہو گا۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...