اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں سے ہی انصاف لیا جاتا ہے، ادارے ہی ملک کو مستحکم کرتے ہیںتاہم ملک میں اس وقت بیلنس نہیں ہے،رانا ثناء اللّٰہ سے کوئی امید نہیں، اعظم تارڑ سے متعلق افسوس ہوامیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ کسی سیاسی جماعت نے آج تک توہین مذہب کے قوانین مخالفین پر نہیں استعمال کیے، موجودہ حکومت نے توہین مذہب کے قوانین اپنے سیاسی مخالفین کیلئے استعمال کیے۔فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ سے کوئی امید نہیں، اعظم تارڑ سے متعلق افسوس ہوا۔سابق وزیر نے بتایا کہ عدالت کہتی ہے مذہب کے قوانین کا استعمال سیاسی مخالفین پر نہ کریں، وفاقی کابینہ کو مذہب کے قوانین کا سیاسی مخالفین پر استعمال سے متعلق سوچنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ روضہ رسول ۖپر جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، لندن میں جو ہورہا ہے وہ لوگوں کے جذبات کی عکاسی ہے، غریب آدمی پر ہر روز فتویٰ لے کر آجاتے ہیں۔سابق وزیر نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر مقبوضہ اسمبلی میں ہم نہیں جاسکتے،چوکیدار سے متعلق جو حوالہ تھا وہ عقلمندوں کے لیے اشارہ تھا، میرا موقف صاف رہا کہ مذہب کارڈ نہیں استعمال کرنا چاہیے۔فوادچوہدری نے کہا کہ ادارے ملک کو مستحکم کرتے ہیں تاہم ملک میں اس وقت بیلنس نہیں ہے۔
مقبول خبریں
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت...
پاکستانی بے خوف، مہمان نواز اور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان...
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو...